نیپال،9اکتوبر(ایجنسی) نیپال کی پارلیمان نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے دن نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کی جائے گی۔ نیپالی اسمبلی کے اسپیکر سبھاش نیموانگ کے مطابق ممبر پارلیمان ہفتے کے دن امیدواروں
کو نامزد کریں گے جبکہ حتمی رائے شماری اتوار کو کی جائے گی۔ نیپال کے نئے آئین کے نافذ العمل ہونے کے بعد موجودہ وزیراعظم سوشیل کویئرالا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دوسری طرف جنوبی نیپال میں مظاہرین اس نئے آئین کے خلاف اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔